Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی نمازجنازہ اداکر دی گئی

9 اگست کو خوارجیوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید کا تعلق اٹک سے ہے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے، خوارجیوں سے وادی تیراہ میں مقابلہ ہوا، مقابلہ میں 4خوارجی مارے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک مقابلہ میں زخمی ہوئے تھے، سکیورٹی فورسز ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں بہادر جوانوں اور افسروں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ بناتی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید (عمر 24 سال، ساکن ضلع اٹک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید کو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket