ایبٹ آباد: اقلیتی برادری کے عالمی دن پر سینٹ لوقس چرچ میں پروقار تقریب کا انعقاد

ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی اقلیتی برادری کے عالمی دن پر سینٹ لوقس چرچ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ریجن سید ظہیر السلام تھے ۔تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری اوقاف خیبر پختونخوا  ندیم اختر ،چرچز آف ایسوسی ایشن کے پادری رفیق جاوید ،سیکرٹری جنرل زاکر پال ایڈووکیٹ ،پیپلز پارٹی کی سابق امیدوار قومی اسمبلی نور العین ،ضلعی صدر پیپلز پارٹی سید سلیم شاہ کی اہلیہ راحیلہ مغل ایڈووکیٹ کے علاوہ مسیحی برادری کے سیاسی ومذہبی رہنماؤں ،سکولز کے طلبہ بھی شریک تھے۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں وطن عزیز میں اقلیتی برادری کے مثبت کردار تعمیر ترقی پر روشنی ڈالی ۔مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام کا کہنا تھا اقلیتی برادری ملک میں برابر کے شہری ہیں۔ آج دنیا امن کی خواہاں ہے ۔دہشتگردی، ظلم ،وستم اور جبر کے خلاف دنیا میں خوف پایا جاتا ہے۔بطور مسلمان ہم الہامی کتابوں پر یقین رکھتے ہیں۔اور یہ ہمارا فرض ہے۔ملک میں اقلیتی برادری کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو ملک کی تعمیرو ترقی میں شانہ بشانہ ہیں۔حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیاد پر  سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا آئین اقلیت کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔اسلام نے بھی اقلیتیوں کو حقوق دیئے ہیں۔قیام پاکستان کے بعد قرارداد مقاصد میں یہ گارنٹی دی تھی ریاست  اقلیت کی عبادت گاہوں کا تحفظ اور تہواروں پر سیکورٹی مہیا کرتی ہے۔قبل ازیں سکول کے طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔دریں اثناء کمشنر ہزارہ کو چرچز آف ایسوسی ایشن نے گلدستہ پیش کیا اور اقلیتی رہنماؤں نے مالا پہنا کر استقبال کیا ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket