Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں16اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔چترال،دیر،کو ہستان،مانسہرہ،ایبٹ آباد،شانگلہ،بٹگرام،تورغر،بونیر،باجوڑ،مہمند،شمالی و جنونی وزیرستان میں تیز ہو اوں کے ساتھ بارش کا امکان۔مردان،نوشہر ہ،پشاور،چارسدہ،صوابی،کو ہاٹ،کرک میں بھی بارش کا امکان۔محکمہ مو سمیا ت کیمطا بق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث طغیانی اور لینڈ سیلائڈنگ کے خدشات۔گز شتہ جو بیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 68ملی میٹر بارش ریکارڈ۔کاکول49،تخت بائی42،پشاور14،رسالپور13،چیراٹ7اوربالاکوٹ میں 5ملی میٹر بارش ریکارڈ۔شہر پشاو رکا زیادہ سے ذیاہ درجہ حرارت 33جبکہ کم سے کم درجہ حرارت26ڈگری سینی گریڈ ریکاڈہو گا ۔

16 اگست کے دوران طوفانی تیز بارش کی پیشگوئی۔کل شب سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مزید مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی ۔ جس کے باعث دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 18 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔14 سے 16 اگست کے دوران تیز بارشوں کے باعث صوبہ کے بالائی اضلاع می لینڈ سلائیڈنگ جبکہ وسطی/ میدانی علاقوں میں طغیانی/فلش فلڈ/اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری۔  پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔ تیز ہواؤں کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔  کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔ -پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket