پشاور — ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ نے نامزد اضلاع کے لیے انتظامی ڈھانچہ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری محمد یحییٰ اخونزادہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سرکاری محکموں اور ان کے ماتحت اداروں کے اختیارات اور ذمہ داریاں واضح کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری خزانہ کو محکمہ خزانہ کے تمام امور سونپے گئے ہیں، جبکہ سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی کو منصوبہ بندی و ترقی کے ساتھ ریلیف، بحالی و آبادکاری کے امور کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔
نیا انتظامی ڈھانچہ وفاقی کابینہ ڈویژن کے 11 اکتوبر 2026 کے حکم کے تحت اور 21 اکتوبر 2026 کے سابقہ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں قائم کیا گیا ہے۔


