علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایک اعلامیے کے تحت بی اے/ بی ایڈ/ بی ایس/ اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز سمیت ماسٹر پروگرام کے جاری طلبہ کے داخلوں میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق صرف جاری طلبہ پر ہوگا۔ وہ جاری طلبہ جو کسی بھی وجہ سے اپنے گلے سمسٹر / فیل شدہ مضمون کا داخلہ نہیں کرواسکے وہ اب 5 دسمبر تک داخلہ بھیج سکتے ہیں۔ داخلے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت طلبہ کے اپنے CMS پورٹل کے ذریعے ہی ہوں گے۔ اسی طرح بہار 2024 کے فریش داخلے یکم جنوری 2025 سے شروع ہوں گے۔ طلبہ کی سہولت کے لے ریجنل آفس میں ہیلپ ڈیسک قائم ہے۔ جہاں سے طلبہ جاری طلبہ کے داخلے کروا سکتے ہیں