12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے اس ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے اپنے ہم وطن اشعب عرفان کو 1-3 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔امریکی ریاست جارجیا میں ہونیوالی جانز کریک اوپن کا فائنل آل پاکستان افیئر تھا ۔جس میں ورلڈ نمبر 73 اور پاکستان کے ٹاپ پلیئر عاصم خان نے پہلی گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اشعب عرفان کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ عاصم خان کا اس سال کا تیسرا اور کیرئیر کا 10 واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔اس سے قبل سال 2024 میں عاصم نے واشنگٹن میں وائلڈ کارڈ چیلنجر جبکہ مارچ میں اسکواش انسپائر چیلنجر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔