چترال قاقلشت فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی ہدایات کی روشنی میں اپر چترال میں واقع قاقلشت میڈوز (سبزہ زاروں) میں تین روزہ جشن قاقلشت فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول میں فٹبال، کرکٹ، والی بال، رسہ کشی، بڈی دیک، نشانہ بازی، پولو، پٹک دیک اور شاپیر کڑی جیسے ثقافتی کھیل شامل ہیں۔ پیرا گلائیڈنگ   اور جیپ ریلی کا انعقاد بھی ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور قاقلشت کمیٹی کے زیراہتمام سرسبز میدانوں میں منائے جانے والے اس فیسٹیول میں فٹبال، کرکٹ، والی بال اور رسہ کشی کے علاؤہ مقامی ثقافتی کھیل بڈی دیک، نشانہ بازی، پولو، پٹک دیک اور شاپیر کڑی شامل ہیں۔ فیسٹیول میں پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ اور جیپ ریلی کا انعقاد بھی ہو گا۔ فیسٹیول  میں چترال اپر اور چترال لوئر سے مختلف کھیلوں کے تقریباً ایک ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔ پہلے روز کرکٹ، فٹبال اور والی بال کے مقابلے ہوئے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے وقفے کے بعد امسال قاقلشت میڈوز میں فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاح بھی شریک ہیں جنہیں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ خوش آمدید کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل اور مئی کے مہینے میں قاقلشت میڈوز سرسبز میدانوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس موقع پر رنگا رنگ فیسٹیول کا انعقاد سیاحوں کیلئے باعث کشش ہے۔ فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ثقافتی سٹالز اور روایتی موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ قاقلشت انتہائی خوبصورت مقام ہے اور فیسٹیول کے انعقاد سے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ یہاں کے لوگ کافی مہمان نواز ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket