Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, May 17, 2024

خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع

ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کیلئے منعقدہ سپورٹس ایونٹ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری ہے۔ جس میں گزشتہ روز مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے۔ سٹیڈنگ کرکٹ میں فاٹا نے پشاور بلیو کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد گیارہ رنز سے شکست دیدی ۔ فاٹا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 90 رنز بنائے واحد گل نے دو چھکوں اور دوچوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے اسد نے انیس رنز بنائے  پشاور کی جانب سے سبز علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں پشاور کی پوری ٹیم 80 رنز پر آؤٹ ہوگئی محمد 29، وصال 23 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے، عبداللہ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔وہیل چیئر ریس میں پشاور کے شکیل نے پہلی، مردان کے مشال نے دوسری اور باجوڑ کے عاطف نے تیسرے پوزیشن حاصل کی، خواتین سو میٹر ریس میں مردان کی کرشمہ نے گولڈ، پشاور کی رانہ گل نے سلور میڈل اور ڈی آئی خان لبنا نے براؤنز میڈلز حاصل کی، 100 میٹر ریس سٹیڈنگ میں ڈی آئی خان کے شا ہ زیب نے پہلی، پشاور کی سمیع اللہ نے دوسری اور چترال کے ثناء اللہ نے براؤنز میڈل حاصل کیا  بوسے لوئر جنرل میل گیمزمیں پشاور ذوہیب،کامران اور عرفان نے پہلی پوزیشن حاصل کی نوشہرہ کے رضوان، انعام اور حیات نے دوسری جبکہ مردان کے محمد عمیر ساجد اور آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 100 میٹر ریس میں پشاورکے ذوہیب نے گولڈ نوشہرہ کے رضوانے سلور اور مردان کے محمد عمیر نے براؤنز میڈل حا صل کیا۔ پست قامت ریس میں چارسدہ کے عثمان خان نے پہلی، پشاور کے طارق محمود نے دوسری اور کوہاٹ کے بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی، وہیل چیئر بیڈمنٹن ڈبل میچز میں عبدالرزاق اور رحمت ا للہ نے خالد جان اور امجد کو 21-15 اور21-9 سے شکست دی، دوسرے میچ میں پشاور کے عمران اور سردار نبی نے مردان کے عبدالراشد اور رحمان نے 21-15-21-19 سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

وہیل چیئر کرکٹ میل میں دیر لوئر نے ایبٹ آباد کو نووکٹوں سے شکست دیدی ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ اورز میں 80 رنز بنائے جس میں وقاص نے 33 رنز، عارف 15 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے جواب میں دیر لوئر کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا فواد عالم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 44 رنز بنائے وہیل چیئر کرکٹ دوسرے میچ میں پشاور نے بنوں کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی، بنوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 95 رنز بنائے جس میں فیصل نے 35، حیات 22 رنز کے ساتھ نمایاں سکوررہے، جواب میں پشاور نے مطلوبہ ہدف دو کٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ پشاور کی طرف سے گوہر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 40 ررنز بنائے اس موقع پر ایڈمن آفیسر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نازیہ ذکی ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس عابد علی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

  • Special People Sports Festival started at Hayatabad Sports Complex Peshawar

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket