Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کیا

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ ویکسی نیشن سینٹر میں الگ الگ کاؤنٹر بنائیں گئے ہیں۔یہ سینٹر 24/7 کھلا رہے گا اور ویکسی نیشن جا ری رہے گی۔ مزکورہ خصوصی ویکسینیشن سینٹر میں عوام کی سہو لت کے لئے ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گے جس کی باقاعدہ نگرانی ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈا کٹر کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا کہ حکو مت نے عوام کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی لہذا اس سے استفادہ کرنے کی کوشش کی جائے تا کہ جان لیوا بیماریوں سے نجا ت حا صل کی جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سینٹر کے قیا م کا اصل مقصد یہی تھا کہ تما م سہو لیا ت کے سا تھ زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن ہو سکے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket