گورنر ہاؤس پشاور میں ’’ہیلپننگ ہینڈ فار ریلیف‘‘ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

گورنر ہاؤس پشاور میں ہیلپننگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ گورنر نے تقریب میں امتحانی بورڈز سمیت مختلف امتحانات میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے یتیم طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ڈائریکٹر پروگرام ساجد علی چٹھہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو ادارہ کے زیراہتمام ملک بھر میں 10 ہزار یتیم بچوں کی تعلیم و کفالت سے متعلق آگاہ کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت، علاج معالجہ اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر ہیلپنگ ہینڈ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ یتیم بچے معاشرے کی زیادہ توجہ و محبت کے طلبگار ہیں۔ تعلیمی میدان میں یتیم بچوں کو آگے دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے۔ یتیم بچوں کی پرورش اور انہیں معاشرے کا پروقار شہری بنانا ہماری اجتماعی زمہداریوں میں شامل ہے۔ یتیم بچے مجھے اپنا سرپرست اور گورنر ہاؤس کو اپنا گھر سمجھیں۔ آپ بچوں نے کبھی احساس محرومی اور خود کو اکیلا نہیں سمجھنا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket