Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, July 1, 2026

پاک افغان کشیدگی کا نیا پڑاؤ

عقیل یوسفزئی
پاکستان نے گزشتہ دنوں افغانستان کے جن تین صوبوں پکتیا، کنڑ اور پکتیکا میں مبینہ طور پر دہشت گرد ٹھکانوں پر جو بمباری کی تھی اس کے ردعمل اور اپنے عوام کو ” تسلی ” دینے کے لیے افغان حکومت نے گزشتہ شب بلوچستان میں 3 جبکہ خیبر میں 1 مقام پر ڈرون حملوں کی کوشش کی جن کو پاکستان کے دفاعی نظام نے گرادیا ۔
عجیب بات یہ ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے حالانکہ داعش کی قیادت بعض دیگر گروپوں کی طرح افغانستان میں ہیں اور گزشتہ چار پانچ برسوں کے دوران افغانستان کی بجائے سب سے زیادہ حملے پاکستان میں کیے ہیں اور پاکستان نے نہ صرف ریکارڈ تعداد میں داعش کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے بلکہ 3 اہم کمانڈرز کو سرحدی علاقوں سے گرفتار کرکے امریکہ اور ترکی کے سپرد بھی کیا ہے ۔
دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بدھ کے روز ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اپنے حق دفاع کے تناظر میں افغان سرزمین پر کارروائیاں کرتا آرہا ہے ۔ انہوں نے بھارت کے ایک بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس معاملے سے خود کو دور رکھے ۔
ماہرین کے مطابق پاکستان حالیہ ڈرون حملوں کے ردعمل میں افغانستان کے اندر مزید کارروائیاں کرسکتا ہے اور اب کے بار پاکستان ان مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا جہاں سے یہ ڈرون اڑائے گئے تھے یوں کہا جاسکتا ہے کہ دو طرفہ کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

پاک افغان کشیدگی کا نیا پڑاؤ

Shopping Basket