Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, July 29, 2026

پشاور : قومی پیغام امن علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد

May be an image of one or more people, dais and textپشاور قومی پیغام امن علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا کی قومی پیغامِ امن علماء و مشائخ کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔  گورنر فیصل کریم کنڈی کا قومی پیغامِ امن کمیٹی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملکی بقاء، سلامتی اور عظمت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ۔ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا گیا۔ امریکی صدر بھی فیلڈ مارشل کے قیامِ امن کے کردار کے معترف ہیں۔ ایران، امریکہ جنگ کے دوران پاکستان نے سفارتی محاذ پر فعال کردار ادا کیا۔

 گورنر خیبرپختونخوا کا کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قومی پیغامِ امن کمیٹی کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، یہ ہم سب کا مشترکہ مشن ہے۔ قیامِ امن کے مشن کی تکمیل کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ قومی پیغامِ امن کمیٹی کی قیادت کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان میں امن، رواداری اور اتحاد کا فروغ جبکہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ریاست دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر سکتی ہے، لیکن دہشت گردی کی سوچ اور فکر کے خاتمے میں منبر و محراب، مسجد و خانقاہ کا کردار اہم ہے۔ ہم ملک کی اقلیتوں کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ متحد اور مضبوط قوم اختلاف برائے اختلاف کے بجائے اختلاف برائے اصلاح پر یقین رکھتی ہے۔  ہمیں اپنی نئی نسل کو مستقبل کے حوالے سے بہتر راستہ دکھانا ہوگا، اس میں علماء کا کردار انتہائی اہم ہے۔ علماء نئی نسل کی فکری رہنمائی کریں اور انہیں اسلام کے حقیقی اصولِ زندگی سے روشناس کرائیں۔ عالمی امن کے بعد جب دنیا کا کاروباری طبقہ پاکستان کا رخ کرے گا تو ہمیں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ خیبرپختونخوا پورے ملک میں سب سے زیادہ وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، یہاں پائیدار امن ناگزیر ہے۔ خیبرپختونخوا میں امن ہوگا تو صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ہم نے افغانستان کے بھائیوں کو ہمیشہ سینے سے لگایا، تاہم افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے۔ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تشویشناک ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے تاکہ خطے کے وسائل سے پاکستان کو فائدہ نہ پہنچ سکے۔ صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

پشاور : قومی پیغام امن علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد

Shopping Basket