دنیا بھر میں آج ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ریسکیو1122 غوطہ خور سروس موجود ہے۔ ریسکیو1122 نے قیام سے ابتک 4160 ڈوبنے کے واقعات میں خدمات فراہم کیں ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد آیاز خانکا کہنا تھا کہ سب سے ذیادہ واقعات مردان 580 , پشاور 552, سوات 451, نوشہرہ 450 اور چارسدہ 225 واقعات رونما ہوئے۔ ریسکیو1122 نے اس دوران سرچ آپریشن کے دوران 6380 سے زائد افراد کو نکالا۔ ریسکیو1122 غوطہ خور سروس تمام جدید ترین آلات سے لیس ہے۔ ریسکیو1122 کے پاس ربڑ بوٹس، فائبر بوٹس اور پہاڑی علاقوں میں جالار (مقامی کشتیاں) کشتیاں موجود ہیں۔ ریسکیو1122 غوطہ خور نہر، سمندر، ڈیم اور تالاب میں مختلف طریقے سے سرچ کرتے ہیں۔ سرچ آپریشن کے مختلف طریقوں میں لائن سرچ، زگ زیگ سرچ، اوپن سرچ اور ڈائیونگ شامل ہیں۔عوام الناس نہانے اور کشتی رانی کے دوران قواعد و ضوابط اور واضح کردہ اصولوں کا خیال رکھیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کرکے خدمات حاصل کریں۔