Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, May 4, 2026

حیدرآبادکنگز مین کو شکست دیکر پشاور زلمی پی ایس ایل 11کی فاتح بن گئی

لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآبادکنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی  کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے  صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر  رہے، انہوں نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت نے 11 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ حسان خان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی اور کوشال پریرا نے ایک ایک رنز بنائے،گلین میکسویل صفرپر آؤٹ ہوئے، حنین شاہ 9 رنز بناسکے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 27 رنز کے عوض 4  وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، ناہید رانا نے 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا رہا ، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، حارث نےحیدرآبادکنگز مین کو شکست دیکر پشاور زلمی پی ایس ایل 11کی فاتح بن گئی 6 اور کوشال مینڈس نے 9 رنز بنائے۔بریسویل بھی  4 رنز بناسکے۔ زلمی کی چوتھی وکٹ 40 رنز پر گرگئی تھی جس کے بعد  ایرون ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو  فتح دلوادی۔ پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر  حاصل کرلیا۔

 ایرون ہارڈی نے فائنل میں آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور 56 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قذافی سٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا، ٹاس سے قبل  رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں  عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔  پی ایس ایل 11 کے فائنل میں 32 ہزار 461 افراد نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا جو کہ پی ایس ایل کی اب تک کی تاریخ میں کسی بھی میچ میں تماشائیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

حیدرآبادکنگز مین کو شکست دیکر پشاور زلمی پی ایس ایل 11کی فاتح بن گئی

Shopping Basket