بالاکوٹ و گردونواح میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری۔ بارش سے منور نالہ میں دوبارہ طغیانی، سیلابی پانی مہانڈری بازار میں داخل ہو نے کا خد شہ ہے۔سیلابی ریلے سے مہانڈری بازار کا دوبارہ متاثر ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کیمطا بق منور نالہ اور دیگر نالوں کا پانی دریائے کنہار میں داخل ہونے سے دریائے کنہار میں بھی طغیانی کا خدشہ۔ایک ماہ قبل بھی منور نالہ میں سیلاب سے مہانڈری بازار بری طرح متاثر ہوا تھا۔بارش کا سلسلہ اگلے دو روز تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔