Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

سوات: 9 سے 13 ستمبر تک انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان

ضلع سوات میں9 سے 13 ستمبر 2024 تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی قومی مہم شروع کی جائیگی۔ اس سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی  کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں پانچ روزہ پولیو قطرے پلانے کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) حامد بونیرے، ایڈیشنل  ایس پی سوات غلام صادق، تمام اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ لائیو میٹنگ کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسرز ڈاکٹر ذیشان اور ڈاکٹر انور جمال،ڈی ایس او قیوم شاہ،تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔فورم کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے پولیو کیمپین کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نےمتعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مذید خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کر تی ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی تاکہ کسی بھی بچہ کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے۔  ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے ضلع سوات کے عوام سے کہا کہ پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket