Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, November 23, 2026

ایبٹ آباد باڑا گلی سمر کیمپ میں عالمی ہفتہ سائنس کی تین روزہ تقریبات کا انعقاد

خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام اور پیورٹیک (PureTech) کے اشتراک سے یونیورسٹی آف پشاور باڑا گلی سمر کیمپ میں عالمی ہفتہ سائنس کے سلسلے میں تین روزہ تقریبات 21 سے 23 نومبر تک منعقد ہوئیں، جن میں صوبے کے نئے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے 45 نوجوانوں نے شرکت کی۔تقریبات کا بنیادی موضوع ”ہم آہنگی بذریعہ سائنس ڈپلومیسی” تھا، جس کا مقصد نوجوانوں میں سائنسی شعور، باہمی مکالمے، تعاون اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے سائنسی سوچ کو فروغ دینا تھا۔تین روزہ سرگرمیوں کے دوران شرکاء کو مختلف انٹرایکٹو سیشنز، گروپ مباحثوں اور دلچسپ تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے یہ سمجھنے کا موقع فراہم کیا گیا کہ سائنس کس طرح مختلف معاشروں اور طبقات کو قریب لانے، باہمی اعتماد و ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔سیشنز میں امن کے قیام، جدت و تحقیق، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نوجوانوں کی قیادت اور سائنس ڈپلومیسی کی اہمیت پر خصوصی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے اس امر پر گفتگو کی کہ سائنسی تعاون کے ذریعے ایک پرامن، مربوط اور باہمی اشتراک پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں کس طرح کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔منتظمین نے نوجوانوں کی بھرپور دلچسپی اور فعال شرکت کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، جس کے ذریعے نوجوانوں کو سیکھنے، ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع میسر آیا۔ تین روزہ تقریبات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں سائنس، تخلیقی صلاحیتوں، تحقیق اور مثبت مکالمے کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ایبٹ آباد باڑا گلی سمر کیمپ میں عالمی ہفتہ سائنس کی تین روزہ تقریبات کا انعقاد

Shopping Basket