Kohat: Grand Jirga for peaceful observance of Muharram

کوہاٹ: محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے گرینڈ جرگہ

محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انتشار پھیلانے والے ملک دشمن عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور صوبے کی عوام ایک پیج پر ہے۔پولیس امن کی ضامن بن کر کسی بھی درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت چوکس اورپوری طرح تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے کوہاٹ ڈویژن میں اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اپنے دورے کے موقع پر کمشنر ہاؤس میں شیعہ سنی مسالک کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ سے خطاب اور پولیس و سول انتظامیہ اور عسکری حکام کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔

مشترکہ امن جرگے سے جی او سی نائن ڈویژن ذوالفقار علی بھٹی، کمشنر کوہاٹ ڈویژن عابد خان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر،کوہاٹ ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، مقامی عمائدین اور علمائے کرام نے بھی خطاب کرتے ہوئے قیام امن میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔گرینڈ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کی فضاء کو پروان چڑھانے اور بدامنی کاراستہ روکنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ یقین ہے کہ کوئی ناخوشگور واقعہ پیش نہیں آئے گا۔مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو قائم رکھنے اور انتشار و نفرت پھیلانے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام متعلقہ ادارے بھر پور کردار ادا کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پرامن فضاء میں رخنہ اندازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور انتشاار پھیلانے والوں کا تعلق خواہ کسی بھی مسلک سے ہو انکے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صرف محرم کا مہینہ نہیں بلکہ پورا سال امن ہونا چاہئیے۔ تمام مسالک کے علمائے کرام اور اکابرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے اتفاق کا فارمولا طے کرلیا گیا ہے تاکہ اتحاد بین المسلمین کو مزید فروغ دیاجاسکے۔ خوشی ہے کہ یہاں موجود ہر ایک امن کی بات کرتا ہے اور انکے دل مٹی کے محبت سے لبریز ہیں اور یہاں کے عوام محرم الحرام کے دوران بھی مثالی یکجہتی اور اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کرینگے۔کوہاٹ کے دورے کے موقع پر کمشنر آفس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شیر اکبر خان اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن عابد خان نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چودھری اور پولیس سربراہ اختر حیات خان کو عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈویژن بھر میں اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کو بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انتظامی محکموں نے ملکر ریجن کے حساس اضلاع کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور ضلع کرم میں منفرد اور جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دئیے ہیں اور اس سلسلے میں جملہ مسالک کے اکابرین کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ اضلاع کی جغرافیائی حدود کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مجالس اور جلوسوں کے تحفظ کیلئے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور سیکیورٹی امور میں فوج کی معاونت بھی حاصل کرلی گئی ہے جو سٹینڈ بائی رہے گی۔

world water day

واٹر سپلائی، کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے نئے نرخ

واٹر سپلائی، کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے نئے نرخ نافذ کر دیئے گئے

کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور نے واٹر سپلائی، کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے نئے نرخ نافذ کر دیئے. مدارس اور مذہبی مقامات کو مفت خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی ٹاؤن کے علاوہ پانچ مرلے تک گھریلو صارفین کے لئے ماہانہ بل 440 روپے، چھ سے 10 مرلے تک گھروں کا 660 روپے، 11 سے 19 مرلے تک کے گھروں کا 880 روپے، ایک کنال اور زائد گھروں کا 1320روپے، یونیورسٹی ٹاؤن میں پانچ مرلے گھر کا ماہانہ بل 880 روپے، چھ سے 10 مرلے تک کے گھروں کا 1320 روپے، 11 سے 19 مرلے گھروں کا 1760 روپے، ایک کنال اور زائد رقبے کے گھر کا 2640 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بنکوں کا ماہانہ بل پانچ ہزار، بیوٹی پارلرز کا دو ہزار،ہاسٹلوں کا فی کمرہ 440روپے، فلیٹس پر مشتمل عمارتوں کا فی فلیٹ 440 روپے، سینما کا 15 ہزار،ایک کنال تجارتی پلاٹ کا 2190 روپے، ڈیری اور پولٹری فارم کا 6 ہزار، ماربل اور آئس فیکٹریوں کا 15 ہزار، دیگر فیکٹریوں اور فلٹریشن پلانٹ کا 10 ہزار، پرائیویٹ ہسپتالوں کا فی وارڈ ایک ہزار، سرکاری ہسپتالوں کا فی وارڈ پانچ سو روپے، 10 کمروں تک ہوٹل کا فی کمرہ 560 روپے، 11 سے 20 کمروں کے ہوٹل کا 660 روپے، 20 کمروں سے زائد ہوٹلوں کا فی کمرہ 880 روپے، نرسریوں کا 10 ہزار، دفاتر فی کمرہ 700 روپے، پٹرول پمپ، سی این جی پمپ بمعہ سروسز سٹیشن 10 ہزار، سروس سٹیشن کے بغیر پٹرول اور سی این جی پمپ کا پانچ ہزار، پلازہ فی دکان، دفتر، فلیٹ اور ہال سات سو روپے، پبلک ٹوائلٹ کا سات سو روپے، ایک ہال والے ریسٹورنٹ کا 3860 روپے، دو ہال والے ریسٹورنٹ کا 8720 روپے، دو ہالوں سے زائد ریسٹورنٹ کا 14 ہزار 580، پرائمری سکول فی کلاس روم دو سو روپے، ہائی سکول فی کلاس روم چار سو روپے، کالج یونیورسٹی فی کلاس روم 800 روپے، سروس سٹیشن فی ڈک پانچ ہزار، بیکری، سویٹ، ڈیری دکان کا تین ہزار، حمام والے ہیئر ڈریسر کا دو ہزار، بغیر حمام ہیئر ڈریسر کا ایک ہزار، سبزی، نانبائی دکان کا ایک ہزار، گوشت، جوس سبزی دکان کا 15 سو، تین سو مربع فٹ تک دکان، شو روم کا 730، تین سو ایک سے پانچ سو مربع فٹ تک دکان شو روم کا ایک ہزار 10، شاپ، ورکشاپ، شو روم، برانڈ شاپ پانچ سو ایک سے ایک ہزار مربع فٹ تک 2700، ایک ہزار ایک اور زائد مربع فٹ کا تین ہزار، چائے چھوٹے ہوٹل کا 730 روپے، عارضی واٹر کنکشن کا 1480 روپے، اڑھائی سو افراد والے شادی ہال (اکتوبر تا اپریل) 8720 روپے، 251 سے 500 افراد والے شادی ہال کا 17 ہزار 440 روپے، پانچ سو ایک سے 750 افراد والے شادی ہال کا 21 ہزار 860 روپے، 751 اور زائد افراد والے شادی ہال کا 32 ہزار 860 روپے ماہانہ بل مقرر کیا گیا ہے۔ چھوٹے واٹر ٹینکر کی اڑھائی ہزار اور بڑے واٹر ٹینکر کی پانچ ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو صارفین کے لئے نئے واٹر کنکشن کی فیس ایک ہزار، یونیورسٹی ٹاؤن میں دو ہزار، یونیورسٹی ٹاؤن میں 11 سے19 مرلے اور کنال سے زائد گھر کے لئے چار ہزار، بنکوں کے لئے 14640، بیوٹی پارلر کے لئے تین ہزار، سینما، ہاسٹل اور فلیٹ والی عمارت کے لئے 29290، کمرشل پلاٹ فی کنال کے لئے 2940، ڈیری وپولٹری فارم کے لئے پانچ ہزار، آئس، ماربل و دیگر فیکٹری اور فلٹریشن پلانٹ کے لئے 29290، پرائیویٹ ہسپتال کے لئے 14 ہزار 640، سرکاری ہسپتال کے لئے 7330 روپے، 10 کمروں والے ہوٹل کے لئے 10 ہزار، 20 کمروں تک کے ہوٹل کے لئے 20 ہزار، 20 سے زائد کمروں والے ہوٹل کے لئے 29290، نرسری کے لئے 29300، دفاتر کے لئے 7330 روپے، سروس سٹیشن والے پٹرول اور سی این جی پمپ کے لئے 29290، بغیر سروس سٹیشن پٹرول پمپ سی این جی پمپ کے لئے 14640، دکانوں، دفاتر، فلیٹ اور ہال والے پلازوں کے لئے 29280، پبلک ٹوائلٹ کے لئے 2940، ایک ہال والے ریسورنٹ کے لئے 29290، پرائمری وہائی سکولوں،کالج اور یونیورسٹی کے لئے 7330، سروس سٹیشن کے لئے 29290،ڈیری، بیکری سویٹ شاپ کے لئے تین ہزار، حمام والی ہیئر ڈریسر شاپ کے لئے 6 ہزار، بغیر حمام والی کے لئے تین ہزار، نانبائی کیلئے تین ہزار، سبزی، گوشت اور جوس دکان کے لئے 3750، پانچ سو مربع فٹ تک شو روم کے لئے 2940، پانچ سو ایک سے ایک ہزار اور اس سے زائد مربع فٹ تک شو روم، ورکشاپ، برانڈ شاپ کے لئے پانچ ہزار،چھوٹے چائے ہوٹل کے لئے 2940، عارضی واٹر کنکشن کے لئے 14640 اور شادی ہالوں کے لئے 29290 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Bajaur Blast damadola

باجوڑ دہشت گرد واقعہ اور فورسز کی کارروائی

باجوڑ دہشت گرد واقعہ اور فورسز کی کارروائی
عقیل یوسفزئی
باجوڑ میں سابق سینیٹر اور علاقے کی اہم شخصیت ہدایت اللہ خان کو چار دیگر ساتھیوں سمیت بم کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعے نے سیاسی اور عوامی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور معاشرے کے ہر حلقے کی جانب سے اس حملے کی مذمت کی جارہی ہے ۔ وہ سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ خان کے بھائی تھے اور اپنے بھتیجے کی الیکشن مہم میں حصہ لینے میں مصروف تھے کہ ان کی گاڑی کو اڑایا گیا ۔ اس سے قبل اسی علاقے کے ایک نوجوان امیدوار ریحان زیب خان کو بھی الیکشن کمپین کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر شہید کیا گیا تھا جبکہ جے یو آئی کے ایک ورکر کنونشن کو بھی خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں درجنوں کارکنوں کی شہادتیں واقع ہوئی تھیں ۔
باجوڑ گزشتہ دو تین برسوں سے اس قسم کے حملوں کی زد میں ہے اور ان حملوں کے پیچھے داعش خراسان کا ہاتھ ہے جس کی جڑیں مقامی سطح پر اس بیلٹ میں کافی عرصے سے موجود ہیں ۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے فورسز وقتاً فوقتاً کارروائیاں کرتی رہی ہیں تاہم علاقے کے مخصوص جغرافیائی پیچیدگیوں کے باعث حملہ آوروں کی بیخ کنی فورسز کے لیے ایک مشکل ٹاسک ثابت ہورہا ہے ۔ گزشتہ روز بھی ایک انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک مشہور کمانڈر عرفان اللّٰہ عرف عدنان کو موت کی گھاٹ اتارا گیا ہے ۔
سینیٹر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے خلاف مختلف سیاسی اور عوامی حلقوں نے ایک پرامن احتجاج بھی کیا ۔ مقررین نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے موثر کاروائیوں کا مطالبہ کیا تاہم اس ضمن میں بھی ایک سوال بار بار سر اٹھاتا نظر آتا ہے کہ سیاسی جماعتیں اس سلسلے میں ریاست کے ساتھ کھڑی ہونے سے ہچکچانے کی پالیسی پر کیوں عمل پیرا ہیں ؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ ماضی کے مسلسل حملوں اور ایسے واقعات کے تناظر میں جاری الیکشن کمپین کے دوران مقامی انتظامیہ نے ایسے افراد کی خصوصی سیکورٹی پر توجہ کیوں نہیں دی کیونکہ مقتول سمیت متعدد دیگر رہنماؤں کے ایسے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں کہ ان کو سیکورٹی تھریٹس کا سامنا ہے ۔ اگر چہ اس نوعیت کے حملوں کو ناکام بنانا کافی مشکل کام ہے اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تقریباً 5 بار سیکورٹی فورسز کو مختلف شورش زدہ علاقوں میں ایسے ہی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اس کے باوجود ضرورت اس بات کی ہے کہ اہم قائدین کے ساتھ صوبائی اور ضلعی حکام کی کوآرڈی نیشن کو موثر بنایا جائے اور اس ضمن میں ایک مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے ۔
اس بات کی ضرورت پھر سے محسوس کی جانے لگی ہے کہ اپیکس کمیٹی کی جانب سے عزم استحکام سے متعلق فیصلوں کو سیاسی مینڈیٹ دینے پر توجہ دی جائے اور قومی سطح پر فورسز کی پشت پناہی کرتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نمٹا جائے ۔ محض الزامات در الزامات اور پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ سے بات نہیں بنے گی بلکہ سب ریاستی اور سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔

Kazakhstan: The Prime Minister of Pakistan participated in the tripartite meeting with the presidents of Turkey and Azerbaijan

قازقستان: وزیراعظم پاکستان کی ترک و آذربائیجانی صدور کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت

وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر تینوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو اور اجلاس میں علاقائی اور عالمی امن سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے اجلاس میں تینوںمسلم برادر ممالک کے درمیان سہ فریقی تعلقات کی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے اقتصادی، توانائی، سیاحت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں شراکت داری کی ضرورت پر زوردیا۔وزیر اعظم نے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سہ فریقی ادارہ جاتی مکینزم کے قیام کی بھی تجویز پیش کی جبکہ ثقافت، سیاحت سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون پر زور دیا۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر قازقستان کے دارالحکومت آستانا میں روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں تجارت اورتوانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کوئی جغرافیائی سیاسی تبدیلی ہمارے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتی، دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں، ہمیں مستقبل میں اپنےتعلقات کو مزید وسعت دینا ہوگی، پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ممالک ہیں، ہمیں مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، تجارتی روابط کی بدولت دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنا تعاون بڑھاسکتے ہیں، غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔

Champions of Legend Cricket Tournament: Pakistan beat Australia by 5 wickets

چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

یونس خان 41 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔  مصباح الحق نے بھی شاندار ففٹی اسکور کیا۔شاہد آفریدی اور مصباح الحق ناٹ آوٹ رہے۔شاہد خان آفریدی نے 2 گیندوں پر لگاتار 2 وکٹیں حاصل کی۔شعیب ملک نے بھی 2وکٹیں حاصل کی۔

Successful operation of Orakzai Police and Counter-Terrorism Department

اورکزئی پو لیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی کامیاب کاروائی

اورکزئی پو لیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہمراہ کامیاب کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن اور  بارودی مواد برآمد کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ زیڑ کمر اورکزئی میں نامعلوم دہشتگردوں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ 6 راکٹ لانچر گولے ،06 بوسٹر،7 آر پی جی ، 09 عدد ہینڈ گرنیڈ، 30 عدد کارتوس برآمد سی ٹی ڈی  کرم  نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Negotiations between Pakistan Petroleum Dealers and the government failed

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات  ناکام

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہےڈیلرز کو کہا ہے کہ4 جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہو جائینگے  گے ۔ملک بھر 13 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کردیں گے۔

Saudi Arabia eases visa conditions for Pakistani tourists

سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا کی شرائط آسان

سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔ نئی شرائط کے تحت اب پاکستانی سیاح سعودی وزٹ ویزا کے حصول کیلئے 750 امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں۔2023 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زائد پاکستانی سیاحوں نے سعودی عرب کا وزٹ کیا اور 2024 میں سعودی عرب کو 27 لاکھ پاکستانی سیاحوں کی سعودی عرب آمد متوقع ہے۔سیاحوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں 6 تشہیر دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ٹرانزٹ ویزا بھی متعارف کرایا ہے جو سعودی ایئرلائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے دستیاب ہے۔اس ویزا کے ذریعے سیاح 96 گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آن ارائیول ویزا ان مسافروں کیلئے دستیاب ہے جن کے پاس برطانیہ، امریکہ اور شینگن ویزا ہو۔

سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستانی مسافروں کیلئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا بھی متعارف کرایا ہے۔ اس ویزا کے تحت مسافر ایک سال کی مدّت میں سعودی عرب کے متعدد دوروں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کی ثقافت اور قدرتی عجائبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ایک سال کے ملٹی پل ویزا کے حامل پاکستانی مسافر عمرہ بھی کرسکتے ہیں۔یہ اقدام مقد س مقامات کے روحانی سفر اور باہمی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ویزا کو آسان بنانے کے اقدام سے پاکستانی شہریوں کو نہ صرف اپنے دوست احباب اور اہلِ خانہ سے ملنے اور عمرہ ادا کرنے کی ترغیب ملے گی بلکہ انہیں ریاض کے متحرک شہر کے منظر، جدّہ کے ثقافتی ورثے، بحیرہ احمر کے پوشیدہ خزانوں سے لے کر العلا کے قدیم عجائبات جیسے مقامات تک سعودی عرب کی سیر کرنے کی بھی ترغیب ملے گی۔ویزا درخواستوں کے بارے میں مزید معلومات visa.mofa.gov.sa اور vc.tasheer.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔سیاحت کیلئے مختلف آفرز اور سفری گائیڈ لائنز کے بارے میں جاننے کیلئے www.visitsaudi.com پر لاگ آن کریں۔

Nationwide Marriage Registration Abolished, New System Introduced

ملک بھر میں نکاح رجسٹرڈ ختم ، نیا نظام متعارف

ملک بھر میں اب نکاح رجسٹرڈ ختم کرکے اسکی جگہ ایک ٹیب متعارف کیا جائے گا۔ ٹیب نکاح خواں کا اکائونٹ بنایا جائیگا۔نکاح کی فیس نکاح خواں جمع کروائے گا ۔گواہان کے شناختی کارڈ پہلے سکین ہونگے ۔ بائیومیٹرک ہو نے کے بعد اگر شناختی کارڈ کی سکینگ اور انگوٹھے کے نشان میچ ہوئے تو گواہ قابل قبول ہوگا۔دلہے کی تصویر بھی مولوی بنائیں گے اگر دلہا مفرور ہوا یا کسی مقدمے میں اشتہاری یا ٹیکس چور ہوا تو دلہا کو موقع پر گرفتار کرلیا جائیگا ۔ٹیب کا تصویری رابطہ نادراسے منسلک ہوگا۔

Abbottabad: Banda Sheikhan 11 won the final match of Tanveer Khan Memorial Cricket Tournament

ایبٹ آباد: تنویر خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بانڈہ شیخاں 11 نے جیت لیا

ایبٹ آباد حویلیاں تنویر خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بانڈہ شیخاں کلب بمقابلہ املیلہ الیون کے درمیان کھیلا گیا جو بانڈہ شیخاں الیون  نے میچ جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے افتخار احمد خان جدون تھے ۔جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے  ۔آخر میں منتظم کمیٹی نے ایم پی اے افتخار احمد خان کا شکریہ ادا کیا جو اپنا قیمتی وقت نکال کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئےآئے فائنل میچ کے دوران علاقہ بڑی تعداد میں تماشائی آئے ہوئے تھے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے کہا نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں سے معاشرے میں صحت مند لوگ آگے آتے ہیں ۔کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہمارے ہاسپٹل ویران ہوں گے اس لیے گراؤنڈز کو آباد رکھنے سے ایک مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔