واٹر سپلائی، کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے نئے نرخ نافذ کر دیئے گئے
کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور نے واٹر سپلائی، کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے نئے نرخ نافذ کر دیئے. مدارس اور مذہبی مقامات کو مفت خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی ٹاؤن کے علاوہ پانچ مرلے تک گھریلو صارفین کے لئے ماہانہ بل 440 روپے، چھ سے 10 مرلے تک گھروں کا 660 روپے، 11 سے 19 مرلے تک کے گھروں کا 880 روپے، ایک کنال اور زائد گھروں کا 1320روپے، یونیورسٹی ٹاؤن میں پانچ مرلے گھر کا ماہانہ بل 880 روپے، چھ سے 10 مرلے تک کے گھروں کا 1320 روپے، 11 سے 19 مرلے گھروں کا 1760 روپے، ایک کنال اور زائد رقبے کے گھر کا 2640 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بنکوں کا ماہانہ بل پانچ ہزار، بیوٹی پارلرز کا دو ہزار،ہاسٹلوں کا فی کمرہ 440روپے، فلیٹس پر مشتمل عمارتوں کا فی فلیٹ 440 روپے، سینما کا 15 ہزار،ایک کنال تجارتی پلاٹ کا 2190 روپے، ڈیری اور پولٹری فارم کا 6 ہزار، ماربل اور آئس فیکٹریوں کا 15 ہزار، دیگر فیکٹریوں اور فلٹریشن پلانٹ کا 10 ہزار، پرائیویٹ ہسپتالوں کا فی وارڈ ایک ہزار، سرکاری ہسپتالوں کا فی وارڈ پانچ سو روپے، 10 کمروں تک ہوٹل کا فی کمرہ 560 روپے، 11 سے 20 کمروں کے ہوٹل کا 660 روپے، 20 کمروں سے زائد ہوٹلوں کا فی کمرہ 880 روپے، نرسریوں کا 10 ہزار، دفاتر فی کمرہ 700 روپے، پٹرول پمپ، سی این جی پمپ بمعہ سروسز سٹیشن 10 ہزار، سروس سٹیشن کے بغیر پٹرول اور سی این جی پمپ کا پانچ ہزار، پلازہ فی دکان، دفتر، فلیٹ اور ہال سات سو روپے، پبلک ٹوائلٹ کا سات سو روپے، ایک ہال والے ریسٹورنٹ کا 3860 روپے، دو ہال والے ریسٹورنٹ کا 8720 روپے، دو ہالوں سے زائد ریسٹورنٹ کا 14 ہزار 580، پرائمری سکول فی کلاس روم دو سو روپے، ہائی سکول فی کلاس روم چار سو روپے، کالج یونیورسٹی فی کلاس روم 800 روپے، سروس سٹیشن فی ڈک پانچ ہزار، بیکری، سویٹ، ڈیری دکان کا تین ہزار، حمام والے ہیئر ڈریسر کا دو ہزار، بغیر حمام ہیئر ڈریسر کا ایک ہزار، سبزی، نانبائی دکان کا ایک ہزار، گوشت، جوس سبزی دکان کا 15 سو، تین سو مربع فٹ تک دکان، شو روم کا 730، تین سو ایک سے پانچ سو مربع فٹ تک دکان شو روم کا ایک ہزار 10، شاپ، ورکشاپ، شو روم، برانڈ شاپ پانچ سو ایک سے ایک ہزار مربع فٹ تک 2700، ایک ہزار ایک اور زائد مربع فٹ کا تین ہزار، چائے چھوٹے ہوٹل کا 730 روپے، عارضی واٹر کنکشن کا 1480 روپے، اڑھائی سو افراد والے شادی ہال (اکتوبر تا اپریل) 8720 روپے، 251 سے 500 افراد والے شادی ہال کا 17 ہزار 440 روپے، پانچ سو ایک سے 750 افراد والے شادی ہال کا 21 ہزار 860 روپے، 751 اور زائد افراد والے شادی ہال کا 32 ہزار 860 روپے ماہانہ بل مقرر کیا گیا ہے۔ چھوٹے واٹر ٹینکر کی اڑھائی ہزار اور بڑے واٹر ٹینکر کی پانچ ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو صارفین کے لئے نئے واٹر کنکشن کی فیس ایک ہزار، یونیورسٹی ٹاؤن میں دو ہزار، یونیورسٹی ٹاؤن میں 11 سے19 مرلے اور کنال سے زائد گھر کے لئے چار ہزار، بنکوں کے لئے 14640، بیوٹی پارلر کے لئے تین ہزار، سینما، ہاسٹل اور فلیٹ والی عمارت کے لئے 29290، کمرشل پلاٹ فی کنال کے لئے 2940، ڈیری وپولٹری فارم کے لئے پانچ ہزار، آئس، ماربل و دیگر فیکٹری اور فلٹریشن پلانٹ کے لئے 29290، پرائیویٹ ہسپتال کے لئے 14 ہزار 640، سرکاری ہسپتال کے لئے 7330 روپے، 10 کمروں والے ہوٹل کے لئے 10 ہزار، 20 کمروں تک کے ہوٹل کے لئے 20 ہزار، 20 سے زائد کمروں والے ہوٹل کے لئے 29290، نرسری کے لئے 29300، دفاتر کے لئے 7330 روپے، سروس سٹیشن والے پٹرول اور سی این جی پمپ کے لئے 29290، بغیر سروس سٹیشن پٹرول پمپ سی این جی پمپ کے لئے 14640، دکانوں، دفاتر، فلیٹ اور ہال والے پلازوں کے لئے 29280، پبلک ٹوائلٹ کے لئے 2940، ایک ہال والے ریسورنٹ کے لئے 29290، پرائمری وہائی سکولوں،کالج اور یونیورسٹی کے لئے 7330، سروس سٹیشن کے لئے 29290،ڈیری، بیکری سویٹ شاپ کے لئے تین ہزار، حمام والی ہیئر ڈریسر شاپ کے لئے 6 ہزار، بغیر حمام والی کے لئے تین ہزار، نانبائی کیلئے تین ہزار، سبزی، گوشت اور جوس دکان کے لئے 3750، پانچ سو مربع فٹ تک شو روم کے لئے 2940، پانچ سو ایک سے ایک ہزار اور اس سے زائد مربع فٹ تک شو روم، ورکشاپ، برانڈ شاپ کے لئے پانچ ہزار،چھوٹے چائے ہوٹل کے لئے 2940، عارضی واٹر کنکشن کے لئے 14640 اور شادی ہالوں کے لئے 29290 روپے مقرر کی گئی ہے۔