Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, November 24, 2026

گورنر خیبرپختونخوا سولر انرجی نمائش کے بعد میڈیا سے گفتگو

سولر انرجی نمائش میں شریک قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شکست کا کوئی آپشن نہیں۔ عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ میری سیاسی تربیت ایسی نہیں کہ کسی کو گالیاں دوں۔ شوکت یوسفزئی کو گالیاں ان کے اپنے لوگوں نے دی ہیں۔ شوکت یوسفزئی ٹی وی پر بیٹھ کر رو رہے تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی کو گالیاں نہیں دیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے مشر ہیں۔ شوکت یوسفزئی چاہتے ہیں کہ میں مولانا فضل الرحمان کو گالیاں دوں۔ مولانا فضل الرحمان کو گالیاں دینے سے متعلق بات درست نہیں۔میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا نمائندہ ہوں، انہوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ میرے نزدیک مسائل کا حل مذاکرات اور متعلقہ آئینی فورمز پر بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ میں 99 فیصد کردار پی ٹی آئی کا تھ۔ا۔ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے ساتھ کھڑی نہیں تھی۔ پی ٹی آئی رہنما دہشت گردی کے شہداء کے جنازوں میں شرکت نہیں کرتے۔حالات بہتر ہونے پر گورنر راج ختم کر دیا جائے گا۔ بعض آرڈیننسز کے ذریعے اسپیکر کے اختیارات واپس لے لیے گئے۔ مجھے اختیارات نہیں، صوبے میں امن چاہیے۔ریفرنڈم کا معاملہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا نہیں۔ ریفرنڈم سندھ اور پنجاب کا معاملہ ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا سولر انرجی نمائش کے بعد میڈیا سے گفتگو

Shopping Basket