اے ایس آئی ولی محمد خان کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں ادا کر دی گئی

تخت بھائی سرکل میں واقع چوکی گارو شاہ کے انچارج اے ایس آئی ولی محمد خان کی نماز جنازہ آج پولیس لائن مردان میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر آر پی او مردان نجيب الرحمان بګوی، ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی، ڈی سی مردان سمیت پولیس افسران اور ساتھی اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ “شہید ولی محمد خان کی قربانی نے ثابت کیا ہے کہ مردان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے اور یہ قربانی ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہے۔

یاد رہے کہ اے ایس آئی ولی محمد خان آج چوکی گارو شاہ میں دوران ناکہ بندی جانوں کلے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی ولی محمد خان اور ان کی ٹیم نے مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے ولی محمد خان شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل شکیل خان اور ایس ایچ او اقبال حسین خان بھاری نفری اور رائڈر اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket