بی ای آرسی اورلمز اسٹریٹجک تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ تعاون تعلیمی فروغ و توانائی کے شعبہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔ یونیورسٹی اف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے بلڈنگز انرجی ریسرچ سینٹراورلاہوریونیورسٹی اف مینجمنٹ سائنسز کے مابین سٹریٹیجک تعاون کے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تعمیراتی شعبے کی تبدیلی اور صاف سرسبزاورپائیدار عمارتوں کی تعمیر کے عنوان سے معاہدے پر وی سی یو ای ٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی اور چیف اکیڈمک آفیسر پروسٹ لمزپروفیسر ڈاکٹر طارق جدون نے دستخط کیے اور کو کنسلٹنسی کنٹریکٹ دیا گیا۔یہ منصوبہ GIZ پا کستان اور BMZ کے تعاون سے چلایا جارہا ہے معائدے کا مقصد توانائی کے شعبے مشترکہ تحقیق اور ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینا خاص طور پر توانائی کی بچت کے حامل عمارتوں کے ڈیزائنرز پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔تعاون کے تحت کانفرنسز کا انعقاد تربیت کی فراہمی اور مشاورتی خدمات جائینگی دونوں ادارے تحقیق کے نئے مواقع تلاش کر نے اور پائلٹ منصوبوں پر کام کر نے اور ڈیما نڈ سائیڈ منیجمنٹ کی ضرورتوں کو پوراکرنے پر کام کریں گے ۔ ڈائریکٹر BERC ڈاکٹرنوید احمد نے تعاون کو پاکستان کے توانائی کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ دونوں ادارے توانائی کی بچت کے حوالے سے تحقیق اور جدت میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ وی سی پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے BERC اور LUMSکی جانب سے اٹھائے گئے قدام کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون نہ صرف تعلیمی ماحول کو فروغ دیگا بلکہ توانائی کے شعبے میں ہماری ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرےگا،۔پروفیسر ڈاکٹر طارق جدون نے دونوں اداروں کےتوانائی کے مسائل کے حل میں مہارت کو بڑھانے کے عزم کو اجاگر کیا۔