بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کا عالمی مہینہ منانے کا آغاز

 اس مہینے کو منانے کا مقصد بچوں کیلئے ماں کے دودھ کی ضرورت و اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ ہر سال اگست میں منایا جاتا ہے۔ فارمولا ملک ماں کے دودھ کا نعم البدل ہرگز نہیں۔پاکستان میں امسال 114 ارب روپے کا فارمولا ملک فروخت ہوا ہے۔فارمولا ملک کے زیادہ استعمال سے بچوں میں طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ گائے اور بکری کا دودھ بھی بچوں کیلئے صحت مند نہیں۔محکمہ صحت کے خصوصی سیل برائے نیوٹریشن اور یونیسیف کے تعاون سے صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کاعالمی مہینہ منانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر فضل مجید کے علاوہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شاہد یونس، ڈاکٹر اکرام اللہ، ڈاکٹر شاہین، یونیسیف اہلکاروں سمیت پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر فضل مجید نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس مہینے کے منانے کا مقصد بچوں کیلئے ماں کے دودھ کی ضرورت و اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔  بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی افادیت سے متعلق آگاہی کا عالمی مہینہ ہر سال یکم اگست سے منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں امسال 114 ارب روپے کا فارمولا ملک فروخت ہوا ہے۔ پیدائش کے بعد پہلے ایک گھنٹے میں دو میں سے ایک بچے کو ماں کا دودھ پینے کو ملتا ہے۔ ماں کا دودھ پلانے سے عالمی سطح پرپانچ سال سے کم عمر  8 لاکھ سے زائد بچوں کو موت سے بچایا جاسکتا ہے ۔جس میں 87 فیصد بچے چھ ماہ سے کم عمر کے ہیں۔مقررین کے مطابق  پیدائش کے دو ماہ بعد اسہال سے موت ہوجانے کی شرح بوتل کا دودھ پینے والوں بچوں میں ماں کا دودھ پینے والے بچوں کی نسبت 25 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔  فارمولا ملک کے زیادہ استعمال سے بچوں میں طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن میں الرجیز، جلد کی بیماریوں، کان کا درد اور سانس کی بیماریاں شامل ہیں۔ ماں کا دودھ پلانے سے تین ماہ سے کم عمر انفیکشن سے مرنے والے 88 فیصد بچوں کے اموات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ماں کا دودھ پلانے سے بچوں میں اسہال کی شرح کو  54 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ مقررین نے یہ بھی بتایا کہ گائے اور بکری کا دودھ بھی بچوں کیلئے بالکل بھی صحتمند نہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket