گورنر خیبرپختونخوا سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات۔ گورنر پختونخوا نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر احسان اللہ محسود کو مبارکباددی۔ انٹرنیشنل تائیکوانڈو مقابلوں میں متعدد بار گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ہدایت اللہ محسود بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر احسان اللہ محسود اور ہدایت اللہ محسود کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی محدود وسائل کے باوجود تائیکوانڈو سمیت مختلف کھیلوں میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنی کارکردگی اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کی تائیکوانڈو کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون اور حوصلہ افزائی کی۔ دونوں کھلاڑیوں کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے خط لکھوں گا۔ نوجوان کھلاڑی محنت اور لگن سے عالمی مقابلوں میں پاکستان کا نام مزید روشن کریں۔ خیبرپختونخوا کے باصلاحیت کھلاڑی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔


