دہشت گردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کیلئے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری۔ وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری کی زیر صدارت اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ 173 درخواستوں کا جائزہ، 167 مستحق افراد اور خاندانوں کیلئے امداد کی منظوری دے دی گئی۔ زخمی افراد، بیوہ گان، یتیم بچوں، غیر شادی شدہ بیٹیوں اور معذور افراد مالی امداد کے اہل قرار۔ مالی امداد کے تمام کیسز ضلعی اور محکمانہ سطح پر جانچ پڑتال کے بعد منظور کیے گئے۔ شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے ہر کیس کی ازسرنو تصدیق کی گئی۔ دو مختلف زمروں میں شامل خاتون کو صرف ایک زمرے کے تحت امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مستقل معذوری کے 7 کیسز زیر غور، 6 کیسز دستاویزات کی فراہمی سے مشروط منظور کر لیے گئے۔ مردان گوردوارہ سنگھ سبھا حملے کے متاثرہ خاندان کیلئے 40 لاکھ روپے امداد منظور کیا گیا۔ شہید جگن ناتھ اور ان کی اہلیہ کے قانونی ورثا کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ضلعی جانچ پڑتال کمیٹی کو ایک ہفتے میں رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت۔ دہشت گردی کے متاثرین کی مدد ریاستی، قومی اور انسانی ذمہ داری ہے. اقلیتی برادریوں کے تحفظ، مذہبی آزادی اور فلاح کیلئے اقدامات جاری رہیں گے. حکومت ہر مستحق متاثرہ خاندان کو قانون کے مطابق امداد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


