لنڈی کوتل سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔ شدید بارش اور سیلابی ریلوں سے تباہی، مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق، درجن سے زائد زخمی ہوئے۔سلطان خیل کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 3 افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔ جمرود جبہ کے رہائشی فرحان ولد راصم گل کی لاش ریسکیو 1122 نے سیلابی ریلے سے برآمد کر لی۔ صدوخیل کے رہائشی ابوزر ولد عمران اور سیف اللہ ولد عرفات سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق.
جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ لنڈی کوتل میں رابطہ سڑکیں متاثر، 10 سے زائد گھروں کی چاردیواریاں اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں کا پاک افغان شاہراہ پر سیلابی گزرگاہوں پر مستقل پل تعمیر کرنے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔


