خیبرپختونخوا حکومت کا “ڈرگ فری پشاور” کاتیسرا مرحلہ شروع

خیبرپختونخوا حکومت کا “ڈرگ فری پشاور” کا فیز تھری شروع کرنے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ منصوبے کے تحت 2000 نشے کی عادی افراد کی بحالی ممکن ہوگی۔ صوبائی کابینہ کی ہدایات پر منصوبے کیلئے 320 ملین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ ایک مریض کی بحالی پر چار ماہ میں تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار روپے خرچہ آئے گا۔ ڈرگ فری پشاور فیز تھری کیلئے اعلی سطح اجلاس محکمہ فنانس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر خزانہ، وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمان، سیکرٹری ایکسائز فیاض علی شاہ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر و کمشنر پشاور ریاض محسود نے شرکت کی۔

 مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ منصوبے کیلئے نجی ریہیب سنٹرز کی خدمات بھی حاصل کی جائے گی۔ معیاری ریہیب سنٹرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے جلد اشتہار دیا جائے گا۔ منصوبے میں محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ ایکسائز و کمشنر آفس پشاور بروقت کام کر یں گے۔ ڈرگ فری پشاور منصوبے کے پہلے دو فیز میں 2397 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ جس میں دوسرے صوبوں پنجاب سندھ کے 170 افراد بھی شامل ہیں۔ پہلے دو فیز میں 19 خواتین و 104 بچوں کا علاج بھی کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت منصوبے کو جاری رکھے گی تاکہ دوبارہ بحالی والے افراد بھی شامل ہو سکے۔ کمشنر پشاور ریاض محسود کے مطابق پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا بہترین منصوبہ ہے۔ پہلے دو فیز کے دوران سندھ اور پنجاب نے منصوبہ فالو کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔ صحت تعلیم ودیگر سہولیات سمیت بحالی زندگی بھی حکومت کی زمہ داری ہے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket