Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 7, 2026

فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام وزیرستان امن فیسٹیول 2026 اختتام پذیر

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(ساؤتھ) کی جانب سے وزیرستان امن فیسٹیول 2026 کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں سراروغہ اسٹیڈیم میں والی بال کا سیمی فائنل اور فائنل انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ سیمی فائنل میں زغبروام نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاور کنگز کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ بعد ازاں فائنل مقابلے میں شین ورسک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زغبروام کو شکست دے کر وزیرستان امن فیسٹیول 2026 (فیز-II) سراروغہ والی بال ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
میچز کے اختتام پر ایف سی (ساؤتھ) کے مقامی بریگیڈ کمانڈر نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے، جبکہ کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس سے سراروغہ اسٹیڈیم کا ماحول انتہائی پرجوش اور دیدہ زیب بن گیا۔ شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد نے اختتامی تقریب اور آتش بازی سے بھرپور لطف اٹھایا۔ وزیرستان امن فیسٹیول 2026 نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ، امن، بھائی چارے اور باہمی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے کی ایک مؤثر کاوش ہے۔

فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام وزیرستان امن فیسٹیول 2026 اختتام پذیر

Shopping Basket