پاکستان کے 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا 5 سال پرانا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا مشکل ترین ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا جس کے بعد سفیان پاکستان کے کم عمر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔ سفیان نے بھارت کے ایم وی ارجن پریان کا سافٹیسٹ ٹائم ٹو کلمب اراؤنڈ پرسن کا 9.78 سیکنڈز کا ریکارڈ 7.87 سیکنڈز سے توڑ دیا۔ سفیان نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ بہت ہی مشکل اور چیلنجنگ ریکارڈ تھا، اس ریکارڈ کو کوالا چیلنج بھی کہا جاتا ہے جو کووڈ کے دوران کافی پاپولر ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ سفیان پاکستان کے لیے سب سے پہلے 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے بیٹے ہیں۔
پارلیمنٹ اور عدلیہ (دوسری وآخری قسط)
پارلیمنٹ اورعدلیہ (دوسری وآخری قسط)
اب پورے ملک میں یہ فیصلہ دینے والے ججوں کوپی ٹی آئی کی جانب سے ہدیہء تبریک پیش کرنے جبکہ فیصلے کی مخالفت کرنے والوں کی جانب سے تبرابھیجنے کاسلسلہ جاری ہے جس سے عدلیہ کے وقار کوٹھیس پہنچی ہے اورجس ادارے سے عوام کوامیدیں وابستہ تھیں وہ کچھ حلقوں کی نظرمیں متنازعہ ہو چکاہے بلکہ اب رائے عامہ کوپختہ یقین ہو چلا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پسندناپسندپرمبنی ہوتے ہیں ۔
سنی اتحادکونسل عدالت عالیہ کے پاس مخصوص نشستوں کے حوالے سے درخواست لیکرگئی تھی جسے مستردکردیاگیامگراستردادکے بعداسکے ساتھ یہ ظلم بھی روارکھا گیا کہ اسے مخصوص نشستیں کیاملتیں اپنی موجودہ جنرل نشستوں سے بھی ہاتھ دھونے پڑگئے اب عقل سلیم کاتقاضاہے کہ سنی اتحادکونسل سپریم کورٹ سے فریاد کناں ہو کہ جناب عالی! ہم آپکے پاس مخصوص نشستوں کیلئے فریادلیکرحاضرہوئے تھے مگر آپ نے ہمارے ارکان کودوسری جماعت میں شامل ہونے کے احکامات جاری فرمادئے جس بنیادپرسنی اتحادکونسل کی درخواست مسترد کر دیگئی وہی حقائق تحریک انصاف پر بھی لاگوہوتے ہیں کیونکہ اس نے بھی مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں جمع نہیں کروائیں۔
اس ایک کیس میں عدلیہ نے جوفیصلہ دیاہے اسکی نظیرپاکستانی توکیاکسی دیگرملک کی عدالتی تاریخ میں بھی نہیں ملتی اگرجج حضرات چھٹیوں پرنہ جاتے اورحکومتی نظرثانی کی اپیل پرسماعت ہوتی توپارلیمنٹ کواس حوالے سے مزیدقانون سازی کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔
اب جن شقوں پرابہام تھایا فیصلے سے ابہام پیداہوگیااسے دورکرنے کیلئے پارلیمنٹ نے مزیدقانون سازی کی جسے ابھی سے تحریک انصاف نے چیلنج کردیاہے حالانکہ اس قانون پرابھی صدرکے دستخظ بھی نہیں ہوئے تھے اورجب تک صدردستخط نہیں کرتے تب تک کوئی قانون نہیں بن سکتاتوعدالت میں چیلنج کیسے ہو۔
اب اسکے خلاف تحریک انصااف عدالت سے رجوع کرچکی ہے اور اسکے قائدین سمیت وکلا کایقینی دعویٰ ہے کہ عدالت اس قانون کوکالعدم قراردے دے گی۔
اگریہ قانون کالعدم قرارپاتاہے تویہ عدلیہ اورپارلیمنٹ کے درمیان محاذآرائی کے نئے در واکردے گی کیونکہ قانون سازی پارلیمنٹ کاکام ہے اورعدلیہ کاکام اسکی تشریح ہے۔ خود سے کوئی قانون بنانانہیں۔
بدقسمتی سے مخصوص نشستوں کے کیس میں عدلیہ نے خودسے قانون سازی کردی ہے جس پرفیصلے کی مخالفت کرنے والے دوججوں نے اختلافی نوٹ میں واضح نشاندہی کی ہے کہ اس فیصلے سے آئین کے 5آرٹیکلزیاتومعطل کرنے ہونگے یاانکے دائرہء کارسے باہرجاناہوگا۔
پارلیمنٹ کاکا م چونکہ قانون سازی ہے اگرپارلیمنٹ قانون منظورکرے کہ قتل کے مجرم کوسزائے موت کی بجائے عمرقیددی جائیگی توعدالت خود سے کسی کوپھانسی کی سزانہیں دے سکتی ۔ اس قسم کی سزا آئین سے ماوراقرارپائیگی۔
ہماراالمیہ ہے کہ ادارے اپنے اپنے دائرہء کارسے نکل کردوسرے اداروں کے کام میں مداخلت کے مرتکب ہوتے ہیں اوریہ ذاتی پسندناپسندکی بنیادپر ہوتاہے ہمارے ہاں جمہوریت تب مضبوط ومستحکم ہوگی جب ہرادارہ اپنے اپنے دائرے میں رہ کرکام کرے اوردوسروں کے کام میں مداخلت سے بازرہے۔
کسی دوسرے ادارے کاکام اپنے ذمے لینے سے ان گنت قباحتیں جنم لیتی ہیں جس سے نظام حکومت ڈیلیورکرنے میں ناکامی سے دوچارہوتاہے اورہم اس کاالزام سسٹم کودیکراسے ملیامیٹ کرنے کے درپے ہو جاتے ہیں ۔
ستتربرس گزرجانے کے بعد آج بھی ہمارے ہاں کبھی صدارتی نظام کے شوشے چھوڑے جاتے ہیں اورکبھی خلافت کاراگ الاپا جاتاہے۔
جو سسٹم ہمارے ہاں رائج ہے اسی سسٹم سے دنیاکے بہت سے ممالک اچھے نتائج لے رہے ہیں وہاں کے لوگ خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں اوراسی سسٹم کے گن گاتے نظرآتے ہیں مگرہم ہیں کہ سسٹم کوبے نقط سناتے دکھائی دے رہے ہیں سسٹم جوبھی ہواسے چلانے والوں میں خلوص کافقدان نہیں ہوناچاہئے دنیاکے بہت سے ممالک میں عشروں سے بادشاہت قائم ہے مگراسے چلانے والے چونکہ ملک وقوم سے مخلص ہیں اسلئے وہاں کے شہری مزے میں ہیں جبکہ ہم جمہوریت کابہترین پارلیمانی نظام اپنانے کے باوجوداس سے عوامی مفاد کاکوئی کام نہ لے سکے۔
عقل ،دانش وتدبرکاتقاضاہے کہ ملک کے تمام ادارے اورافراداپنی ضداوراناکوخیبربادکہہ دیں ملک وقوم کیساتھ خلوص کامظاہرہ کریں ہرادارے کواپناکام کرنے دیاجائے کوئی ادارہ اپنی حدودسے باہرنہ نکلے کسی دوسرے کے کام میں مداخلت نہ کرے پارلیمنٹ کاکام قانون سازی ہے اورعدلیہ کاکام اس قانون کی تشریح ہے دونوں اپنااپناکام خلوص سے انجام دیں توکوئی وجہ نہیں کہ عدلیہ اورپارلیمنٹ ایکدوسرے کے سامنے آئیں یامحاذآرائی کی صورتحال پیداہو۔
تمام ادارے خودکواورااپنی ذمہ داریوں کوپہچانیں تویہی نظام ڈیلیوربھی کرے گااورعوام کے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔ (ختم شد)
— وصال محمد خان
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالیے
پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنالیے۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 4 وکٹیں گنواکر 158 رنز کیا، سعود شکیل اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں پاکستان کو ابتدا میں شدید مشکلات پیش آئیں جب محض 16 مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گنوادی تھیں۔ اوپنر صائم ایوب اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں تھی۔پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز بنگلادیشی بالرز کو کھیلنے میں ناکام رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود 6 اور بابراعظم صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ 3 وکٹیں جلد گنوانے کے بعد اوپنر صائم ایوب اور نائب کپتان سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک ٹیم کا اسکور 81 رنز تک پہنچا دیا تھا۔تجربہ کار بلے باز بابراعظم ہوم گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 41 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ ٹاس: قبل ازیں بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں اوور کاسٹ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاکر گرین شرٹس کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔اس موقع پر کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیتے تو فیلڈنگ ہی کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بورڈ پر بڑا اسکور کھڑا کرکے بنگال ٹائیگرز کے بالرز کو پریشر میں لائیں۔پاک بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث آؤٹ فلیڈ گیلی ہونے کے باعث ساڑھے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور 41 اوورز کا کھیل ڈیرھ گھنٹے تک وقت بڑھا کر مکمل کروایا گیا۔ پاکستان کا اسکواڈ: کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی
مانسہرہ: موٹروے پولیس کا حادثات کے پیش نظر روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد
گورنمنٹ کالج مانسہرہ میں بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کے موٹر سائیکل کا داخلہ بند۔ آج ایس پی ہزارہ موٹروے سجاد بھٹی نے مانسہرہ میں نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر گورنمنٹ کالج میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کروایا۔ سیمینار کے دوران طلباء کو روڈ سیفٹی پریزنٹیشن کے ذریعے روڈ سیفٹی کے امور سے آگاہ کیا گیا۔ اسی طرح طلباء کی معلومات کے لیے روڈ سیفٹی سٹال بھی لگایا گیا۔ اآخر میں پرنسپل گورنمنٹ کالج مانسہرہ نے موٹروے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس قسم کے سیشن منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا مزید یہ کہ پرنسپل صاحب نے آئندہ بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کالج میں طلباء کے موٹر سائیکل لانے پر بھی پابندی عائد کر دی اور کہا کہ طلباء کی جان و مال سب سے مقدم ہے۔
ایبٹ آباد کمشنر ہزارہ آزادی سپورٹس گالا کا آغاز
ایبٹ آباد کمشنر ہزارہ آزادی سپورٹس گالا ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا باقائدہ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمودنے کیا اس موقع پر ٹیبل ٹینس اور سکواش کے میچز کھیلے گئے ہزارہ سپورٹس فورم کے زیر اہتمام ریجنل سپورٹس آفس کے تعاون سےمنعقدہ سپورٹس گالا میں فٹبال ،ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، تائیکوانڈو ،والی بال، باسکٹ بال، رسہ کشی کے میل اور فی میل ایونٹ شامل ہیں ۔افتتاح کے موقع پر ایونٹ ڈائریکٹر نے ٹورنامنٹ رپورٹ پیش کی اس موقع پر طارق محمود کا کہنا تھا کہ آرگنائزرزکو خراج تحسین پیش کہ ہیں کہ انہوں نے وسائل نہ ہونے کے باوجوداتنا بڑا ایونٹ آرگنائز کیااس قسم کے ایونٹ کے انعقادسے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیلوں کے انعقاد سے بہت سی بے راہ رویوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں ۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انہی نوجوانوں نے آگے جاکر ملک و قوم کا بین الاقوامی سطح پر روشن کرنا ہے ٹیبل ٹینس ایونٹ فی میل میں کمپری ہنسو کی مریم پوسٹ گریجویٹ کالج کی مریم ،پفر سکول کی شائستہ قدسیہ ،جی جی ایچ ایس جھنگی اور سدرہ نے اپنے میچز میں کامیابی اپنے نام سمیٹی ۔میل ایونٹ میں ماڈرن ایج کے حزیفہ زبیر. اور حارث برن ہال کےحسن نمبر تین ہائی سکول کے حمزہ پوسٹ گریجویٹ کالج کےثناء اللہ مسلم ایجوکیشن سسٹم کے بلال اور فضیل مغل نے اپنے میچز جیت لئے۔ ایمرجنگ ایونٹ میں مظفر شایان قیصر شایان نے اپنے میچز جیت لئے۔
ایبٹ آباد: ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام پوسٹر میکنگ کے مقابلوں کا انعقاد
ایبٹ آباد ثانوی تعلیمی بورڈ میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مضمون نویسی اور پوسٹر میکنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شہر کے مختلف سکولز کے درجنوں طلبہ شریک ہوئے۔ایبٹ آباد بورڈ کے ہال میں منعقدہ مقابلوں کے انعقاد۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ شفیق الرحمن اعوان اور سیکرٹری بورڈ نے بھی دورہ کرکے معائنہ کیا۔اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر مختلف سکولز کے سربراہان اور اساتذہ بھی شریک تھے۔چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ ملک شفیق الرحمن اعوان کا کہنا تھا طلبہ کی تعمیری سوچ کو نکھارنے میں مقابلے بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔طلبہ اپنی کامیابی کی جستجو کے لئے زہنی صلاحیتوں کو شامل کرتے ہیں جس سے ان کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے مقابلہ کے انعقاد کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے سراہا ہے۔اور بورڈ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا نوجوانان پاکستان کی تقریب سے خطاب
نو جوا نا ن پاکستان تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے آرمی چیف جنر ل سید عا صم منیر نشا ن امتیاز(ملٹری)نے کہا آپ کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر یہ یقین ہو جاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر، اور غزہ کے عوام سے پوچھیں۔نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ علم انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے ۔ریاست کی یہ زمہ داری ہے کہ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے ۔ عوام حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے ۔جو پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟ بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے ۔چیف آف آرمی سٹاف نے نوجوانوں سے کہا کہ زندگی امتحان کا نام ہے، اور قرآن کی آیت پڑھیں “کیا لوگ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ صرف یہ کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ‘ہم ایمان لاۓ’، اور ان کی آزمائش نہ ہو گی؟”پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم کسی صورت اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔
خطاب کے اختتام میں آرمی چیف نے نوجوانوں کو علامہ اقبال کا یہ شعر سنایا: افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر — ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
نوجوانوں کے سوالات کے جواب میں چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج کا مؤقف بیان کیا۔پاڑہ چنار میں فسادات پر سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا قبائل مل بیٹھ کر زمینی اور فروعی تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں۔خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہے ۔میرا یہ ایمان ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں دہشتگردی کے خلاف فتح مبین عطا کرے گا۔
اوپن ٹرائل کے مطالبے پر سیکورٹی ذرائع کا ردعمل
اوپن ٹرائل کے مطالبے پر سیکورٹی ذرائع کا ردعمل
سیکورٹی ذرائع نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اس مطالبے پر شدید ردعمل اور دوٹوک موقف کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے جنرل ( ر ) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کی تجویز پیش کی تھی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کون ہوتے ہیں جو کسی کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کریں ؟ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ایسے کسی معاملے میں سابق وزیراعظم کے کسی ٹرائل کی نوبت اور ضرورت پیش آئی تو اس پراسیس کا اوپن ٹرائل ضرور ہوگا تاکہ دنیا کو پتہ چل جائے کہ موصوف کیا کچھ کرتے اور کراتے رہے ہیں۔
یہ بات بہت عجیب ہے کہ اپنے پہلے بیان میں عمران خان اور پارٹی کے دوسرے عہدے داروں نے فیض حمید کی گرفتاری کو فوج کا اندونی معاملہ قرار دیا اور اس سے آن دی ریکارڈ لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ۔ تاہم چند روز قبل بانی پی ٹی آئی نے بیان داغ دیا کہ فیض حمید کو ان کے خلاف بطور وعدہ معاف گواہ بنایا جاسکتا ہے ۔ اس پر بحث جاری تھی کہ اوپن ٹرائل کے مطالبے کا بیان سامنے آگیا حالانکہ سب کو معلوم ہے کہ فیض حمید کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور کورٹ مارشل کا طریقہ کار بہت واضح ہے اس کے باوجود اس طرح کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں۔
لگ یہ رہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری اور کورٹ مارشل کے اقدام نے مذکورہ پارٹی کو بوجوہ ڈپریشن اور خوف سے دوچار کردیا ہے اور فریقین کے درمیان 9 مئی کے واقعات سمیت بعض دیگر ریاست مخالف گھٹ جوڑ اور ” سہولت کاری” کے جو ثبوت اداروں کے ہاتھ لگ گئے ہیں اس نے سابق وزیراعظم کو حواس باختگی سے دوچار کردیا ہے ۔ یہ بات بھی سمجھ سے بالاتر ہے کہ اس پارٹی کے ایک اور پرجوش لیڈر شیر افضل مروت نے ” فرمایا” ہے کہ فیض حمید کی حمایت کے باعث ان کی پارٹی کو نقصان اور بدنامی سے دوچار ہونا پڑا تھا ۔ کون کیا کہہ رہا ہے اور کیوں کہہ رہا ہے یہ شاید اس پارٹی کی قیادت کو بھی معلوم نہیں یا یہ کہ پارٹی کو شدید نوعیت کے تنظیمی بحران اور اختلافات کا سامنا ہے ۔ بسا اوقات بہت مضحکہ خیز قسم کے بیانات بھی سامنے آتے ہیں ۔ مثال کے طور پر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے بعد شیر افضل مروت نے کہا کہ خان صاحب نے ان کو گلے لگایا تھا ۔ تاہم اگلے روز خان صاحب کی ہمشیرہ نے اس کی نفی کرتے ہوئے فرمایا کہ خان نے مروت کو گلے نہیں لگایا تھا بلکہ انہوں نے صرف ہاتھ ملایا تھا ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس قسم کی ” اطلاعات عالیہ” اور تبصروں کی اہمیت اور ضرورت کیا ہے اور اس میں خبریت کیا ہے؟
ضرورت اس بات کی ہے کہ اس قسم کی ڈرامے بازیوں سے گریز کیا جائے اور صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے سنجیدہ طرز عمل اختیار کیا جائے۔
عقیل یوسفزئی
ضلع مردان میں ’’ای ڈومیسائل‘‘ کا آغاز
خیبر پختونخواہ حکومت کا آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے ای ڈومیسائل کا آغاز۔ اب گھر بیٹھے ڈومیسائل کیلئے اپلائی کر ے اور ڈومیسائل حاصل کریں۔ ای ڈومیسائل کا مقصد ڈومیسائل کا حصول سہل بنانا ہے۔ ای ڈومیسائل سے اب عوام گھر بیٹھے ڈومیسائل کے لئے اپلائے کر سکیں گے۔ حکومت خیبر پختونخواہ ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیرز ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے ای ڈومیسائل کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس مقصد کےلئے ویب پور ٹل اور موبائل ایپلیکشن کا اجراء بھی ہو چکا ہے جس کے ذریعہ شہری ای ڈومیسائل کیلئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہے۔ اس مقصد کے لئے درجہ ذل لنک پر کلک کریں۔ ویب لنک: http://cfc.kp.gov.pk
سوات: 9 سے 13 ستمبر تک انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان
ضلع سوات میں9 سے 13 ستمبر 2024 تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی قومی مہم شروع کی جائیگی۔ اس سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں پانچ روزہ پولیو قطرے پلانے کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) حامد بونیرے، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق، تمام اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ لائیو میٹنگ کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسرز ڈاکٹر ذیشان اور ڈاکٹر انور جمال،ڈی ایس او قیوم شاہ،تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔فورم کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے پولیو کیمپین کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نےمتعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مذید خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کر تی ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی تاکہ کسی بھی بچہ کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے ضلع سوات کے عوام سے کہا کہ پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔