Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 18, 2026

فیلڈ مارشل کی ڈپلومیسی اور میگا ایونٹ کی تیاری

عقیل یوسفزئی
عالمی میڈیا اور امریکہ ، ایران کی اعلیٰ ترین قیادت کے گزشتہ روز کے بیانات سے لگ یہ رہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے آیندہ چند دنوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت یا معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے ۔ جس طریقے سے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم نے جرآت اور رسک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کا دورہ کرکے بعض رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیابی حاصل کی اس پر نہ صرف ایران بلکہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم سربراہان نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز کے نام لیکر شکریہ کے پیغامات جاری کیے وہ اس جانب اشارہ ہے کہ پاکستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اسی تناظر میں جہاں ایک طرف فیلڈ مارشل کے دورے کے اگلے روز ایران نے اسٹیٹ آف ہرمز کو کھولنے کا اعلان کیا تو دوسری جانب صدر ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ مجوزہ ڈیل کی صورت میں وہ خود اسلام آباد جاسکتے ہیں ۔
متعدد معتبر صحافیوں نے تو یہاں تک کہا ہے کہ اسلام آباد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورے کی تیاری بھی شروع کی گئی ہے ۔ ممتاز صحافی رؤف کلاسرا کے مطابق ڈیل یا معاہدے کے اکثر نکات پر مفاہمت ہوچکی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ مفاہمت یا معاہدے کی مجوزہ تقریب میں صدر ٹرمپ سمیت متعدد اہم ممالک کے سربراہان بھی شریک ہو ۔ نامور صحافی حامد میر کے مطابق پاکستان نے جس انداز میں ڈپلومیسی کی ہے اس کے اگلے پڑاؤ کی شکل میں نہ صرف یہ کہ مسئلہ کشمیر کے حل کا راستہ ہموار کیا جاسکتا ہے بلکہ افغانستان کے ساتھ معاملات پر بھی توجہ دی جائے گی ۔
تجزیہ کار نعمان خان کے مطابق پاکستان نے پہلے بھارت کی ٹھکائی کی پھر افغانستان کو اس کی اوقات دکھادی اور اب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کو دورہ کرکے اسرائیل پر بھی اپنی حیثیت اور طاقت ثابت کردی ہے ۔ ان کے مطابق پاکستان خطے کا ہی نہیں دنیا کے اہم ترین ملک کے طور پر سامنے آیا ہے ۔
دوسری جانب عوامی اور صحافتی حلقے اس بات پر افسوس اور تنقید کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور اس کی صوبائی حکومت نے 19 اپریل کو ایک بار پھر ایک ایسے وقت میں مردان میں احتجاجی جلسے کا اعلان کردیا ہے جب پوری دنیا کی توجہ اسلام آباد ٹاکس کے پارٹ 2 پر مرکوز ہیں اور عالمی میڈیا نے پھر سے اسلام آباد کا رخ کرنا شروع کردیا ہے ۔

فیلڈ مارشل کی ڈپلومیسی اور میگا ایونٹ کی تیاری

Shopping Basket