انٹر سکول سپورٹس گالا اہتتام پزیر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب علی امین گنڈاپور صاحب کے عوامی ایجنڈا کے تحت گراس روٹ لیول ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور نوجوان کو صحت مند انہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور کزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب کے خصوصی ہدایات کے روشنی میں ضلعی سپورٹس آفیسر محمد حسین اورکزیئ اور ایجوکیشن آ فیسر کے زیرِ نگرانی 21 اکتوبر سے جاری سا لانہ انٹر سکول سپورٹس گالا کلایا سپورٹس کمپلیکس میں اہتتام پزیر ہوا۔ جسمیں کرکٹ،فٹ بال،والی بال،باسکٹ بال، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس اور رساکشی کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ ضلع اور کزئی کے چاروں تحصیلوں سے آ ئے ہوئے کثیر تعداد میں مشران، اتھلیٹس اور نوجوانوں نے شرکت کی اور اس تفریحی ایونٹس کو خوب انجوائے کیا۔ سپورٹس گالا کے اہتتام پر کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل سعدات حسن، اسسٹنٹ کمشنر لوئر اور کزئی ہارون سہو،ضلعی سپورٹس آفیسر محمد حسین اور ایجوکیشن آفیسر حیات خان نے فائنل ایونٹ میں ونرز اور رنرزآ پ جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ میں فائنل جیتنے والے تمام ایونٹس کے ڈویژنل لیول مقابلے 15نومبر سے کوہاٹ ڈویژن میں منعقد ہونگے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket